ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، گھریلو سلنڈر مہنگا ہوگیا

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 95 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 58 روپے 51 پیسے مہنگا ہوگیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 95 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 58 روپے 51 پیسے مہنگا ہوگیا۔

جون کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 643 روپے 41 پیسے اور ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت 308 روپے 76 پیسے مقرر کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *