سامعہ حجاب اغوا و دھمکی کیس، حسن زاہد کاجسمانی ریمانڈ 3 روز کے لیے بڑھا دیا گیا

اسلام آباد (پبلک پوسٹ )
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت نے سامعہ حجاب اغوا اور دھمکی کیس میں گرفتار ملزم حسن زاہد کا جسمانی ریمانڈ مزید تین روز کے لیے منظور کرلیا۔

ملزم کو ابتدائی پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ اظہر ندیم کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت پہلے سابقہ ریمانڈ آرڈر کا جائزہ لے اور پولیس سے دریافت کرے کہ پچھلے ریمانڈ کے دوران کیا تحقیقات کی گئیں۔

سماعت کے موقع پر عدالت میں حسن زاہد اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ کے درمیان لین دین کی تفصیل اور خاتون کے والدین کا ویڈیو بیان بھی پیش کیا گیا۔

ملزم کے وکیل نے مؤقف دیا کہ دونوں کی منگنی ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں منگنی کی تصاویر بھی عدالت میں پیش کیں۔

دوسری جانب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 45 ہزار روپے برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزم کی گاڑی، اسلحہ اور ساتھیوں کی برآمدگی باقی ہے۔

انہوں نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ میں مزید آٹھ روز کی توسیع کی استدعا کی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد حسن زاہد کا جسمانی ریمانڈ مزید تین روز کے لیے بڑھا دیا۔

Check Also

دبئی ایئرپورٹ پر تھی جب احساس ہوادوسرے شوہر سے محبت کرتی ہوں: شاہین خان

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شاہین خان نے دوسرے شوہر سے اظہارِ محبت کا دلچسپ قصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *