یو ایس اوپن: بچے سے کیپ چھن جانے کا شرمناک واقعہ، کھلاڑی نے نئی کیپ دے دی

یو ایس اوپن میں گزشتہ دنوں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں بچے کو تحفتاً دی جانے والی کیپ ساتھ کھڑے شخص نے چھین لی تھی۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس پلیئر کامل میچازک نے کیرن کیچانوف کیخلاف تاریخی فتح کے بعد اپنی کیپ ایک کمسن مداح کو دی لیکن ساتھ موجود شخص نے اسے چھین کر اپنی اہلیہ کے بیگ میں ڈال لیا۔

یہ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ مداحوں نے مذکورہ شخص کو خود غرض اور اس کے عمل کو شرمناک قرار دیا۔

پولش پلیئر نے واقعے کا علم ہوتے ہی اگلے روز انسٹاگرام پر بچے کی تلاش شروع کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاس کیپس کی کمی نہیں ہے لیکن یہ درست بچے تک پہنچنی چاہیے، اگر کوئی اسے جانتا ہے تو مجھ سے رابطہ کرے۔

چند گھنٹوں بعد انہیں بچے سے متعلق معلومات حاصل ہوگئیں اور انہوں نے بچے سے ملاقات کرکے خود اسے کیپ دی۔

Check Also

مسجد اقصیٰ کو یہودی عبادت گاہ میں بدلنے کی تیاری

فلسطینی اتھارٹی نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے غیرقانونی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *