51 سالہ ارمیلا نے 30 برس بعد اپنے مشہور گانے پر ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر کی فلم ’رنگیلا‘ کی ریلیز کے 30 سال مکمل ہونے پر شیئر کی گئی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ارمیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کیساتھ اپنی 1995 کی فلم کے اپنے مشہور گانے ’رنگیلا رے‘ پر اپنے ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا گانا ’رنگیلا رے‘ بےحد مشہور ہوا تھا۔ حالیہ ویڈیو میں ارمیلا آسمانی اور سفید رنگ کے شارٹ فراک زیب تن کی ہوئی ہیں اور اس گانے پر ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ لگتا ہی نہیں کہ اداکارہ 51 سال کی ہیں اور تیس برس بعد اپنے اس گانے پر پرفارم کر رہی ہیں۔

مداحوں نے ارمیلا کی فٹنس کی تعریف کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

https://www.instagram.com/reel/DOVFuIuDCjN/?utm_source=ig_web_copy_link

Check Also

کراچی ماں کی طرح ہے، یہ اپنے بازو کھول کر سب کو خوش آمدید کہتا ہےکراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیان پر ماہرہ خان کا ردعمل

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیانات پر ماہرہ خان نے دل چھو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *