نصیبو لال کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی یا نہیں؟گلوکارہ نے خود بتا دیا

پاکستان کی نامور پنجابی پلے بیک گلوکارہ نصیبو لال نے ’بیٹے کی پیدائش‘ سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں پر لب کشائی کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر پوسٹ و اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے ’بیٹے کی پیدائش‘ سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’الحمدللّٰہ میں دادی بن گئی ہوں، آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔‘

انہوں نے اپنے پوتے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے کہا، ’بیٹے کے لیے کوئی خوبصورت اور منفرد نام تجویز کریں‘۔

گلوکارہ نے مداحوں کو جعلی خبروں سے دور رہنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ گلوکارہ کے یہاں 55 برس کی عمر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

Check Also

کراچی؛ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ریاست جدگال گروہ کے 2 شوٹر گرفتار

کراچی: شہر میں کیے گئے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ریاست جدگال گروہ کے 2 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *