کرسٹیانو رونالڈو کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی، مداح افسردہ

عالمی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ جلد فٹ بال سے ریٹائر ہو جائیں گے، اور اس فیصلے کا سبب فیملی کے ساتھ مزید وقت گزارنا ہے۔

دنیا بھر میں کرسٹیانو رونالڈ کے مداح ان کے اس فیصلے پر نہایت افسردہ ہیں۔

40 سالہ رونالڈو نے اعتراف کیا کہ اپنے شاندار کیریئر کا اختتام کرنا ان کے لیے بہت مشکل ہوگا لیکن انہوں نے اس فیصلے کی تیاری پچھلے کئی سالوں سے کی تھی۔

ال نصر کے اسٹرائیکر اور فٹ بال کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی رونالڈو نے کہا کہ وہ اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے بارے میں سنجیدہ ہیں اور اس پر کئی سالوں سے سوچ رہے ہیں۔

وہ اس وقت 952 گولز کے ساتھ کلب اور قومی ٹیم کے تمام وقت کے سب سے بڑے گول اسکورر ہیں اور انہوں نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ 1,000 گولز کا ہدف حاصل کرنے کے بعد کھیل کو خیرباد کہہ دیں گے۔

ایک انٹرویو میں جو پیرس مورگن کے شو ان سنسرڈ میں نشر ہوا، رونالڈو نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میں اس فیصلے کے لیے تیار ہوں گا۔ یہ بہت مشکل ہوگا، لیکن میں نے 25، 26، 27 سال کی عمر سے ہی اپنی مستقبل کی تیاری شروع کر دی تھی، مجھے لگتا ہے کہ میں اس دباؤ کو برداشت کر سکوں گا۔

فٹ بال میں گول کرنے کا جو ایڈرینلائن ہوتا ہے، وہ کسی بھی چیز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن ہر چیز کا ایک آغاز ہوتا ہے اور ایک اختتام بھی۔ میں اب اپنے لیے اپنی فیملی کے لیے اور اپنے بچوں کی پرورش کے لیے مزید وقت گزار سکوں گا۔

رونالڈو نے اپنے سابق کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے بارے میں بھی بات کی جہاں انہوں نے آخری بار تین سال قبل ایک ناخوشگوار دور گزارا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی کلب کے نتائج کو فالو کرتے ہیں اور اس کا بہت برا حال دیکھ کر انہیں افسوس ہوتا ہے خاص طور پر گزشتہ سیزن میں جب یونائیٹڈ اپنی تاریخ کی سب سے خراب پوزیشن پر پہنچا تھا اور 15ویں نمبر پر آیا تھا۔

رونالڈو نے کہا میں افسردہ ہوں کیونکہ یہ کلب دنیا کے سب سے اہم کلبز میں سے ایک ہے اور یہ وہ کلب ہے جسے میں اب بھی اپنے دل میں رکھتا ہوں۔

ان کے پاس مناسب ڈھانچہ نہیں ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ حالیہ اور مستقبل میں بدلے گا، کیونکہ اس کلب کی صلاحیت شاندار ہے۔

Check Also

آئی سی سی ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *