نیپا سانحہ: تین سالہ ابراہیم کی میت گھر پہنچا دی گئی والدین اور اہلِ خانہ غم و صدمے سے نڈھال خراش واقعے نے شہر بھر میں غم کی فضا پیدا کر دی ہے۔

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کی میت سرد خانے سے ان کے گھر پہنچا دی گئی ہے۔ ا

ہلِ خانہ کے مطابق بچے کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عشاء کے بعد ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کمسن ابراہیم کھلے مین ہول میں گر گیا تھا، جس کے بعد شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا۔

ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 16 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد بچے کی لاش نالے سے برآمد کی۔ دل خراش واقعے نے شہر بھر میں غم اور غصے کی فضا پیدا کر دی ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *