پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان730 ملین ڈالر کے منصوبوں پر دستخط

حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔

وزارت اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق 330 ملین ڈالر مالیت کے سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن منصوبے اور 400 ملین ڈالر مالیت کے سرکاری ملکیتی اداروں کی ٹرانسفارمیشن پروگرام پر دستخط ہوئے۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق ٹرانسمیشن منصوبہ آنے والے پن بجلی کے منصوبوں سے 2300 میگاواٹ بجلی کی قابلِ اعتماد ترسیل ممکن بنائے گا۔

ترجمان کے مطابق سرکاری ملکیتی ادارے کے ٹرانسفارمیشن پروگرام سے ایس او ای ایکٹ اور پالیسی پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے گا۔

ترجمان کے مطابق اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر نے ان اقدامات کیلئے حکومتِ پاکستان کے مضبوط عزم کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق ایشیائی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کا اصلاحاتی پروگرام حکومتِ پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔

Check Also

اسلام آباد:دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار سے متعلق نئے ضوابط کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *