جاوید عالم اوڈھو نے آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا

جاوید عالم اوڈھو نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ جاوید عالم اوڈھو سندھ پولیس کے 86 ویں آئی جی سندھ ہیں۔

غلام نبی میمن کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر جاوید عالم اوڈھو نے آئی جی سندھ کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالا ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سی پی او پہنچنے پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کو سندھ پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس کے شہداء کی یادگار پر حاضری دی۔ انہوں نے اعلیٰ پولیس افسران سے ملاقات بھی کی۔

بعدازاں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے نئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ملاقات کی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی سندھ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں سندھ حکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں پولیس اہلکاروں کی تربیت، سہولیات اور ویلفیئر کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ سندھ میں مؤثر اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیا جائے گا۔

Check Also

اہل کراچی کیلیے خوشخبری،ٹرانسپورٹ میں بہتری کیلیے نئی بسیں متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی:حکومت سندھ نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے مزید نئی بسیں جلد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *