پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ،سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی۔

عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔

سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Check Also

کراچی: بلوچ کالونی گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی،کئی علاقوں میں بجلی معطل

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی ایکسپریس وے کے قریب کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *