شراب و اسلحہ برآمدگی: علی امین گنڈاپور کیخلاف کل اخبارات میں اشتہارات دینے کا حکم

اسلام آباد:شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کی عدم پیشی پر عدالت نے انہیں انہیں اشتہاری قرار دینے کے لیے کل اخبارات میں اشتہار دینے کا حکم دے دیا۔

ذرائعکے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی جو کہ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کے روبرو ہوئی۔

علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ گنڈا پور کے خلاف اشتہاری ہونے کی کارروائی مکمل نہ ہوسکی۔ عدالت نے پولیس کو کل اخبارات میں اشتہارات دینے کی ہدایت کردی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔

علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری کیے، کیس کی آئندہ سماعت 7 جنوری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ شراب اور اسلحہ برآمدگی پر علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *