ہمیں محمود اچکزئی یا کسی بھی فرد پر اعتراض نہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمیں محمود خان اچکزئی یا کسی بھی فرد پر کوئی اعتراض نہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے خیال میں مذاکرات کی باتیں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ہمیں محمود خان اچکزئی یا کسی بھی فرد پر کوئی اعتراض نہیں، جسے اپوزیشن نامزد کرے گی، ہم اسے مانیں گے، اپوزیشن محمود خان اچکزئی کو چنتی ہے تو نام دے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس کے بعد اسپیکر کی صوابدید ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے نام کو منظور کریں، ہمیں اس پر زیادہ تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی فلور پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان جو کشیدگی نظر آتی ہے وہ میٹنگز میں نہیں ہوتی۔

Check Also

کراچی میں تیز رفتار واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو روند دیا، 1 جاں بحق

کراچی: گلستان جوہر فلائی اوور کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *