ائیرچیف مارشل کی سعودی فضائیہ کےکمانڈر سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو نے دورہ سعودی عرب کے دوران رائل سعودی فضائیہ کےکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف مارشل نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے بھی ملاقات کی۔

سربراہ پاک فضائیہ کو رائل سعودی فضائیہ کےدستےنے گارڈ آف آنر پیش کیا، ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون اورعلاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ مستقبل میں اشتراک عمل کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے موجودہ سطح کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ،مشترکہ تربیت،آپریشنل تعاون،پیشہ ورانہ مہارتوں کےتبادلے سے روابط کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کی علامت قرار پائے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیرچیف نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا ، ائیرچیف نےکثیرالقومی مشقوں کےذریعے فوجی سطح پرتعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا، ائیرچیف نے پاک فضائیہ کی ملٹی ڈومین فورس میں تبدیلی پر بھی روشنی ڈالی۔

سعودی دفاعی قیادت نےپاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت،آپریشنل برتری اورجنگی تیاری کو سراہا، سعودی عرب نے ملٹی ڈومین آپریشنزمیں مشترکہ تربیت اورعملی تعاون میں دلچسپی کااظہار کیا۔

سعودی دفاعی قیادت نےعلاقائی امن واستحکام کےفروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ پاک سعودی عرب کےدیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی کواجاگرکرتاہے،دورہ عکاس ہےکہ دونوں ممالک دفاع اورہوابازی میں تعاون مزید مضبوط بنانےکے لیے پُرعزم ہیں۔

Check Also

کراچی:ڈیڑھ ارب کی ڈکیتی ،ڈاکو 200 تولہ سونا، ایک لاکھ ڈالر لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو گھر سے 200 تولہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *