گلشن معمار کے قریب چنگچی رکشے کی ٹکر سے10 سالہ بچہ جاں بحق

گلشن معمار تھانے کے علاقے سپرہائی وے جنجال گوٹھ فاطمہ اسپتال کے قریب چنگچی رکشے کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا.

بچے کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

متوفی بچے کی شناخت 12 سالہ اکبر علی ولد محمد داؤد کے نام سے کی گئی۔ متوفی عیسی گوٹھ کا رہائشی تھا۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی حادثے میں ملوث رکشہ اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Check Also

عائزہ خان کی چیٹ جی پی ٹی سے متعلق پوسٹ پر بحث چھڑ گئی

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *