ھری پور،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر خاتون رضوانہ عرف حسینہ جاں بحق ہوگئیں۔

ذرائعکے مطابق افسوسناک واقعہ ہری پور کے علوے خالو غازی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ٹک ٹاکر خاتون رضوانہ عرف حسینہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں جب کہ علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی سے بیٹیوں کی ملاقات کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *