بھارت میں ہاتھی نے 20 افراد کو ہلاک کردیا

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک جنگلی ہاتھی کے حملوں میں 9 روز کے دوران 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ ہلاکتیں یکم سے 9 جنوری کے درمیان ہوئیں تاہم اب تک ہاتھی کو قابو نہیں کیا جاسکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ ایک سو سے زائد فاریسٹ اہلکاروں پر مشتمل ٹیم ہاتھی کی تلاش میں مصروف ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھی رات کے وقت اکثر اپنی جگہ تبدیل کرتا ہے جس سے اسے ٹریس کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق ہاتھی تنہائی کا شکار ہے اس کا یہ رویہ 15سے 20 روز میں ختم ہو سکتا ہے۔

Check Also

کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر تاریخی سائبر حملہ،ہیکرز نے اربوں ڈالر کی کرنسی چرا لی

لندن: دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائنانس پر تاریخ کا سب سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *