سانحہ گل پلازہ، مسجد میں رکھے قرآن پاکمعجزانہ طور پر بالکل محفوظ رہے

گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے میں پہلی منزل پر موجود مسجد ، قرآن شریف اور صفیں محفوظ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے میں پہلی منزل پر موجود مسجد اور وہاں رکھے گئے قرآن شریف محفوظ رہے۔

ریسکیو اہلکار کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آتشزدگی کے باعث مسجد محفوظ رہی جبکہ مسجد کے ریک پر رکھے ہوئے سارے قرآن شریف اپنی ہی جگہ پر درست حالت میں موجود رہے۔

مسجد میں بچھائی گئی صفیں دریاں اور دیگر سامان بھی محفوظ رہا۔ ریسکیو اہلکار کے مطابق مسجد کے قریب اور اندر بہت زیادہ تپش محسوس کی جا رہی ہے۔

Check Also

میرے پاس کوئی جن نہیں ہے:آمنہ ملک

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان آمنہ ملک نے جنات کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *