فائر فائٹنگ آلات نہ رکھنے پر5 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز

پشاور:خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں کا سروے کرانے کیلئے ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے سیکرٹری ریلیف کو خط لکھ دیا۔

خط میں فائر فائٹنگ آلات نہ رکھنے پر سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جرمانہ 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ضلعی انتظامیہ کو دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سول ڈیفنس افسران کو سرکاری و نجی عمارتوں کے معائنے کا اختیار دیا جائے، قانونی سقم کے باعث خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *