معروف فرانسیسی اداکار کااسلام قبول کرنے کے بعد والدہ کے ہمراہ عمرہ

معروف فرانسیسی ٹی وی اسٹار ڈیلن تھیری اور ان کی والدہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

سوشل میڈیا پر فرانسیسی اداکار ڈیلن تھیری کی ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

اداکار ڈیلن تھیری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا جس میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ خانہ کعبہ کے سامنے اپنی والدہ کے ماتھے کو چومتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈیلین تھیری اور ان کی والدہ چند ماہ قبل دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے اور اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے مقدس مقام کا دورہ کیا جو ان کی زندگی کا ایک نہایت روحانی اور جذباتی سنگِ میل ثابت ہوا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ کے ساتھ اس بابرکت سفر کا تجربہ شکرگزاری، اخلاص اور ایمان کے تحت زندگی کے ایک نئے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے۔

Check Also

عائشہ عمر نے اپنی مختصر لباس میں لیک تصاویر کے معاملے پر برسوں بعد خاموشی توڑ دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے کئی برس قبل پیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *