آئینی عدالت میں سائلین اور وکلاء کیلیے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف

اسکردو/ اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت میں سائلین اور وکلاء کے لیے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف کروا دی گئی۔

وفاقی آئینی عدالت نے شفافیت اور سہولت بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کے اندراج اور سماعت کی تاریخ سے آگاہی اب ایس ایم ایس کے ذریعے ہوگی، عدالتی کارروائیوں سے متعلق معلومات اب بروقت موبائل پر دستیاب ہوں گی۔

ایس ایم ایس سروس سے عدالتوں میں غیر ضروری غیر حاضری میں کمی متوقع ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ موجودہ اور نئے تمام مقدمات کے لیے ایس ایم ایس سہولت دستیاب ہوگی۔

وفاقی آئینی عدالت میں ڈیجیٹل اصلاحات کا نیا مرحلہ شروع ہوگیا جس کے تحت عدالتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر زور دیا گیا ہے۔

Check Also

ویلنٹائن ڈے پر مرتضیٰ وہاب نےحافظ نعیم الرحمان کیلئے گلدستہ بھیجوا دیا

ویلنٹائن ڈے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *