4 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ نے حضرت عبداللہ شاہ اصحابیؒ کے عرس پر 4 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹھٹھہ میں سرکاری ، نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے 4 فروری کو بند رہیں گے۔

بسنت پر اسکولوں میں 10 دن کی چھٹیوں کی زیرگردش خبروں کا ڈراپ سین

دوسری جانب وفاقی حکومت نے سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے سال 2026 کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیر ڈے 5 فروری، پاکستان ڈے 23 مارچ کو سرکاری تعطیل ہوگی۔

عیدالفطر کے لیے 21، 22 اور 23 مارچ 2026 کو عام تعطیل ہوگی، یومِ مزدور یکم مئی کو منایا جائے گا جبکہ یومِ تکبیر کی مناسبت سے 28 مئی کو تعطیل ہوگی۔

پنجاب:تعلیمی کیلنڈر میں بڑی تبدیلی کی تیاری، گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کی سفارش

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے لئے عام تعطیل 27، 28 اور 29 مئی 2026 کو ہوگی۔

یومِ آزادی 14 اگست اور عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں 25 اگست کو تعطیل دی جائے گی، علامہ اقبال ڈے 9 نومبر، قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی۔

Check Also

ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کوعمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *