گریڈ 21 کے عبدالکریم آئی جی پنجاب اورڈاکٹر عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات

لاہور : گریڈ اکیس کے افسر عبدالکریم کو آئی جی پنجاب اور ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی اے کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے سابق انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا، جبکہ راؤ عبد الکریم کو پنجاب کا نیا آئی جی تعینات کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں سابق پولیس چیف راجہ رفعت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کریں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس میں 1995 میں شمولیت اختیار کی اور اس سے قبل موٹروے پولیس کے ایڈیشنل آئی جی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ بعد ازاں انہیں پنجاب کا آئی جی مقرر کیا گیا۔

انور نے پولیس کے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں پنجاب میں اسپیشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی اور اوکاڑہ و سرگودھا کے ڈی پی او کے عہدے شامل ہیں۔

مزید برآں، راؤ رفعت کو نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *