کراچی: فائر سیفٹی کیخلاف ورزی پر صدر میں 200 سے زائد دکانیں سیل

کراچی: فائر سیفٹی کی خلاف ورزی پر صدر کی 2 مارکیٹیں سیل کر دی گئیں۔

ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کے مطابق صدر کی سیل کی گئی 2 مارکیٹوں میں 200 سے زائد دکانیں تھیں، مارکیٹوں میں آگ بجھانے کے انتظامات موجود نہیں تھے، انتظامات مکمل کیے جانے تک یہ مارکیٹیں سیل رہی گیں۔

ڈی سی ساؤتھ کے مطابق دونوں مارکیٹوں کو پہلےنوٹس جاری کیے جاچکے تھے جبکہ ضلع جنوی کی تمام مارکیٹوں کا سروے جاری ہے، فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر مارکیٹوں کو وارننگ کے بعد سیل جائے گا۔

خیال رہے کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کی تمام بڑی مارکیٹوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا سروے فوری طور پر مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

Check Also

کھارادر میں ڈکیتی کے دوران شہری معین اختر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: ساؤتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کھارادر میں ڈکیتی کے دوران شہری معین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *