’بدترین رپورٹر ہو، کبھی آپ کو مسکراتے ہوئے نہیں دیکھا‘: ٹرمپ کی خاتون صحافی سے نوک جھونک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوول آفس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک خاتون صحافی پر برہم ہوگئے۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی کیٹلن کولنز نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل ایپسٹین سے متعلق سوال پوچھا تو وہ طیش میں آگئے اور رپورٹر کو برا بھلا بھی کہا۔

امریکی صدر نے خاتون صحافی سے کہا کہ آپ ایک بدترین رپورٹر ہیں، سی این این کی ریٹنگز آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے کم ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں آپ کو 10 سال سے جانتا ہوں اور اس دوران میں نے کبھی آپ کو مسکراتے ہوئے نہیں دیکھا، کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کیوں نہیں مسکراتیں؟ کیونکہ آپ جانتی ہیں کہ آپ سچ نہیں بول رہی ہیں۔

امریکی صدر نے کیٹلن کولنز سے مزید کہا کہ آپ ایماندار نہیں ہیں اور آپ کے ادارے کو اس بات پر شرمندہ ہونا چاہیے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایپسٹین میں میرے بارے میں کچھ نہیں نکلا تو مجھے لگتا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ملک اس تنازع کو چھوڑ کر آگے بڑھے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی صحافی کیٹلن کولنز کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

Check Also

اسٹار فٹبالر رونالڈو شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی شادی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *