مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئےاسلام آباد میں پھر تیاریاں

اسلام آباد: ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے ایک بار پھر اسلام آباد میں تیاریوں کا آغاز ہو گیا۔

اسلام آباد میں ذرائع نے بتایا کہ خارجہ، داخلہ، اطلاعات و نشریات کے متعلقہ ماتحت اداروں کو ایک بار پھر پوری طرح الرٹ کر دیا گیا۔

پہلے مرحلے میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے عملے سے کہا گیا ہے کہ وہ جمعرات کو مذاکرات کے مجوزہ دوسرے مرحلے کیلئے تیار رہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا نے ثالثی مذاکرات کے پہلے مرحلے میں دو دو ملکوں کے نام پیش کئے تھے۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *