بجلی فی یونٹ مزید مہنگی؛ فروری کے بلز میں صارفین پر اضافی بوجھ کی منظوری

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی فی یونٹ 28 پیسے مہنگی کی گئی ہے، جس کا اطلاق فروری کے ماہانہ بلوں میں کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو اس فیصلے سے مستثنا قرار دیا گیا ہے، جس کے باعث ان صارفین کو اضافی مالی بوجھ برداشت نہیں کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں دسمبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔ نیپرا نے اس درخواست کا جائزہ لینے کے بعد 28 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Check Also

انمول عرف پنکی گردوں کی تکلیف کے باعث ایس آئی یو ٹی منتقل کی جائے گی کراچی پولیس سے خصوصی اسکواڈ، لیڈی پولیس اور اے پی سی طلب

کراچی میں منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کو گردوں کی تکلیف کے باعث سندھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *