کس جانور کا دودھ گائے کے دودھ کا بہترین متبادل ہے؟

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اونٹ کا دودھ اپنی اینٹی مائیکروبائل اور انٹی الیرجینک خصوصیات کی وجہ سے گائے سے حاصل ہونے والے روایتی دودھ کا بہتر متبادل ہو سکتا ہے۔

آسٹریلیا کی ایڈتھ کووان یونیورسٹی کے محققین کے مطابق اونٹ کے دودھ میں قدرتی طور پر گائے کے دودھ کے مقابلے میں فعال شارٹ پروٹین مالیکیولز موجود ہوتے ہیں۔

جرنل فوڈ کیمسٹری میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اس دودھ میں اینٹی مائیکروبائل اور اینٹی ہائپرٹینسِیو خصوصیات کے حامل مالیکیولز بنانے کی زیادہ صلاحیت ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ فعال مرکبات مخصوص پیتھوجنز کو رکھ سکتے ہیں جس کے نتیجے میں اونٹ کا دودھ پیٹ کی صحت کو بہتر کرتا ہے اور مستقبل میں قلبی مرض کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Check Also

جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا دیا

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باولر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے