کراچی: کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر، بس سمیت متعدد گاڑیوں کی ٹکر، 13 افراد جاں بحق

کراچی میں کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر اور بس سمیت متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عبدالخالق کا کہنا ہے کہ اب تک خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد کی لاشوں کو نکالا گیا ہے، پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے، ٹریفک کو ایک ٹریک سے بھیجا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس کو فوری طور پر جائےحادثہ پہنچنے کی ہدایت کی اور اطراف کے علاقے کو فوری طور پر محفوظ بنانے کا حکم دیا۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *