ہفتے کے پہلے ہی دن سونےکی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن سونےکی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی کمی کے بعد قیمت 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق 10 گرام سونے کے ریٹ میں 2228 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 1 ہزار 354 روپے ہوچکی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا ریٹ 26 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 331 ڈالر فی اونس ہے۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *