سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 2000 پوائنٹس سے زائد کم ہو کر ایک لاکھ 78 ہزار 237 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 908 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 79 ہزار 603 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 512 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Check Also

جامعہ کراچی؛ اساتذہ کا ایک ماہ سے امتحانات کا بائیکاٹ، 50 ہزار طلبہ ذہنی اذیت میں مبتلا

کراچی:جامعہ کراچی میں اساتذہ کی جانب سے سیمسٹر امتحانات کے بائیکاٹ کو ایک ماہ گزر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *