کراچی: اسکولوں کے اطراف دکانوں اور کیفے کی نگرانی کا حکم، مراسلہ جاری

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کراچی کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

ارسال کردہ خط میں محکمۂ تعلیم نے اسکولوں کے اطراف دکانوں اور کیفے کی نگرانی کا حکم دیا ہے۔

محکمۂ تعلیم نے مراسلے میں کلاس 9 تا 12 کے طلبہ میں ویپ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

محکمۂ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ طلبہ کے بیگز کی چیکنگ میں ویپ ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔

محکمۂ تعلیم نے کہا ہے کہ طلبہ نے ویپس قریبی دکانوں اور کیفے سے خریدنے کا اعتراف کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کیفے اور دکانوں کی انسپیکشن یقینی بنائیں، ضرورت پڑنے پر تعلیمی اداروں کے قریب کیفے منتقل کیے جائیں۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *