ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا سفر تمام،زمبابوے سپر ایٹ میں پہنچ گیا

پالی کیلے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں آسٹریلیا کا سفر تمام ہوگیا، سری لنکا اور زمبابوے سے شکست کھانے والے کینگروز سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
2021 کی عالمی چیمپئن ٹیم کے رواں ایونٹ میں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کا انحصار صرف زمبابوے کے بقیہ میچز میں شکست پر تھا۔

تاہم پالیکیلے میں شیڈول آئرلینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا، اس طرح زمبابوے کی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔

دوسری جانب آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئی، آسٹریلیا کے صرف دو پوائنٹس ہیں اور اس کا صرف ایک میچ باقی ہے، یوں اگر کینگروز وہ میچ جیت بھی جائیں تب بھی صرف مجموعی طور پر چار پوائنٹس حاصل کر پائیں گے۔

Check Also

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ 18 فروری بروز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *