جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عدالت نے دو وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی

راولپنڈی(پبلک پوسٹ)جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو وکلاء کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔ دو وکلاء فیصل ملک اور حسنین سنبل کی ملاقات کی درخواست منظور کی گئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ دونوں وکلاء کی آج جمعرات اڈیالہ جیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلاء کی کلائنٹ سے مشاورت آئینی و قانونی تقاضا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ ملاقات کروا کے کل جمعہ عمل درآمد رپورٹ پیش کریں۔

دونوں وکلاء کو عدالتی آرڈر فراہم کر دیا، آج ہی ملاقات کرنے کی اجازت مل گئی۔

Check Also

بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والادل گردہ کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *