ایف آئی اے کراچی: حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب 84 لاکھ روپے برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی (پبلک پوسٹ )
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کراچی زون نے ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے اہم نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا

کارروائی کے دوران دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ لاکھوں روپے کی غیر قانونی کرنسی اور دیگر شواہد برآمد کر لیے گئے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے مصروف تجارتی علاقوں صدر اور کلفٹن میں چھاپے مارے، جہاں سے محمد اسامہ اور امیان انور نامی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار افراد حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک رقوم کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث تھے۔ ملزمان کاروباری ادائیگیوں کے نام پر بھاری رقوم دبئی اور بنگلہ دیش منتقل کرتے رہے ہیں۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 84 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی، موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان ضبط شدہ رقم کی قانونی حیثیت کے بارے میں مطمئن نہیں کر سکے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حوالہ ہنڈی جیسے جرائم نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ یہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں کا بڑا ذریعہ بھی ہوتے ہیں۔ ادارہ اس قسم کے جرائم کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *