آزادی صحافت جمہوریت و انسانی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے: عطاءاللّٰہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت جمہوریت، شفاف حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے۔

عالمی یوم صحافت پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا نے جمہوریت کے استحکام، قانون کی بالادستی اور عوامی شعور کی بیداری میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے اور مظلوموں کی آواز عالمی فورمز تک پہنچانے میں صحافی برادری نے جراتمندانہ کردار ادا کیا، یہی وہ آزاد اور باشعور صحافت ہے جو انسانی ہمدردی اور حق گوئی کی اصل ترجمان ہوتی ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان آزادی اظہارِ رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے، آزادی اظہارِ رائے اور معلومات تک رسائی کسی بھی جمہوری معاشرے کی پہچان ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ تربیت کےلیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *