ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سینتیسویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں اٹلی کی ٹیم 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 123 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

اٹلی کی جانب سے بین مانینتی 26 اور جے جے اسمٹس 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے 4، میتھیو فورڈ نے 3، گوداکیش موتی نے 2 جبکہ عقیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شمار جوزف نے 4 کیچز بھی پکڑے، اس طرح وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرنے اور 4 کیچز پکڑنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل اٹلی نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔ کپتان شائے ہوپ 75 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

اٹلی کی جانب سے بین مانینتی اور کرشن کالوگاماگے نے 2،2 جبکہ علی حسن اور ٹھامس ڈراکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Check Also

ٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان، اب شدت سے حملے کیے جائیں گے، تہران کو وارننگ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی میں شدت لانے کا عندیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *