تربت: 2 گاڑیوں میں سوار 37 افغان باشندے زیرِ حراست

تربت کی تحصیل بلیدہ میں کارروائی کے دوران 2 گاڑیوں میں سوار 37 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیرِ حراست افغان باشندوں میں 19 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔

یہ افغان باشندے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ جاری، 31 گرفتار
دریں اثناء ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ مرحلہ وار جاری ہے۔

اسکریننگ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ضلع اٹک، ضلع چکوال، مری اور ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر مقیم 31 افغان گرفتار کر لیے گئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، ایلیٹ پولیس سیکشنز نے حصہ لیا۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *