علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، باتیں من گھڑت ہیں۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے گزارش کی ہے کہ پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری ترجیح صرف بانئ پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔

Check Also

کراچی سے راولپنڈی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

شورکوٹ میں کینٹ اسٹیشن کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *