ایشوریہ کے 400 کلو زیورات کی حفاظت پر 5سیکیورٹی گارڈ مامور تھے، نیا انکشاف

ملبوسات کی نامور ڈیزائنر نیتا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ ایشوریہ رائے کے 400 کلو وزنی زیورات کی حفاظت 5 سیکیورٹی گارڈ کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتا نے 2008ء کی فلم جودھا اکبر کے سیٹ کے چند حیران کن اور دلچسپ واقعات شیئر کیے ہیں۔

62 سالہ ہدایت کار اشوتوش گواریکر کی اس فلم میں ایشوریا رائے کے ساتھ مرکزی کردار ریتھک روشن نے نبھایا تھا۔

نامور خاتون ڈیزائنر نے بتایا کہ فلم کے ملبوسات غیر معمولی پیمانے پر تیار کیے گئے، تقریباً 400 کلو زیورات بنے، جن کی تیاری پر 600 سے زائد دن لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشوریہ رائے کے کردار کے لیے بنوائے گئے یہ زیورات بے حد قیمتی تھے، اس کےلیے سیٹ پر 5 سیکیورٹی گارڈ تعینات تھے، جو ہر زیور کا مکمل ریکارڈ رکھتے تھے۔

نیتا نے یہ بھی کہا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران ایک موقع پر بالی کا چھوٹا سا موتی گرگیا، جس کے باعث سیٹ پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، سب کو لگا کہ کوئی قیمتی زیور گم ہوگیا ہے لیکن بعد پتا چلا کہ ایک موتی تھا، جس کے بعد سب نے سکون کا سانس لیا۔

ملبوسات کی نامور ڈیزئنر 4 بار نیشنل ایوارڈ جیت چکی ہیں، وہ بھارتی سنیما کی نمایاں کاسٹیوم ڈیزائنر سمجھی جاتی ہیں۔

Check Also

معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران نے دوبارہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کردیا

ایران نے لبنان پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کے بعد امریکا پر معاہدے کی خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *