کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث لیاری یو سی 3کا کونسلر گرفتار

کراچی:رینجرز نے گلستان کالونی لیاری میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کونسلر کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم محمد اویس قریشی ولد شفاقت علی قریشی کے قبضے سے موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزم کے مطابق وہ لیاری یو سی 3 کا کونسلر بھی ہے، ملزم گرفتاری کے خوف سے کچھ عرصہ پنجاب میں روپوش رہا۔

گرفتار ملزم گلستان کالونی لیاری میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

گرفتارملزم عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی رینجرز اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، گرفتار ملزم کو بمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Check Also

کراچی:کالعدم تنظیموں کے4 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، وفاقی اور سول حساس اداروں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *