کراچی،معمولی تلخ کلامی، سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں سکیورٹی گارڈ وکیل احمد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت ولید کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ مقتول اور سکیورٹی گارڈ کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا، مقتول سامنے گھر میں کسی کا مہمان آیا تھا۔

پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا جو کہ قریبی بنگلے پر تعینات تھا جب کہ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *