وطن عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں، عوام، مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام اور مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، افواج پاکستان کی جانب سے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، افواج پاکستان کاعزم ہے کسی صورت ملک کے امن، تحفظ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

PM no compromise defense homeland people forces ready protect country

وزیراعظم نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج ملکی سلامتی، خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، افواج کسی بھی جارحانہ عزائم خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سی ڈی ایف کی قیادت میں افواجِ پاکستان اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں، افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلیٰ تربیت اور مؤثردفاعی حکمتِ عملی سے لیس ہیں، افواج پاکستان کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا، ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، افواجِ پاکستان ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلے کرے گی، پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Check Also

آپریشن غضب للحق:پاک فضائیہ، آرمی کے حملے، 133 افغان طالبان ہلاک، 200 سے زائد زخمی

پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال کارروائی کے جواب میں آپریشن غضب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *