اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، وزیر داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر الیکشن کمشن نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سیکریٹری داخلہ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن نے ان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کر دیا۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ سیکریٹری داخلہ کہاں ہیں؟ اگر سیکریٹری نہیں آرہے تو وزیر داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہیں، آئندہ سب سماعت پر وفاقی وزیر داخلہ خود آئیں گے، آئی سی ٹی حکام آپ جائیں اور کہیں کہ ہمیں الیکشن کمیشن میں سنا نہیں گیا۔

الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا کہ سیکریٹری داخلہ کو لیٹر بھیجا تھا لیکن وہ تعاون نہیں کر رہے، ہم نے لیٹر بھیجا لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سیکریٹری داخلہ کو توہین کمیشن کا نوٹس جاری کریں۔

Check Also

پی آئی اے کیلیے 16 طیاروں کی خریداری میں پیشرفت،حکومت اور بوئنگ کمپنی کا جلد ڈیل کرنے پر اتفاق

واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *