سلمان خان کے رویے سے متعلق شہناز گل کا بڑا انکشاف

بھارتی اداکارہ اور سابقہ بگ باس کنٹسٹنٹ شہناز گل نے سلمان خان کے مزاج سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کی خوب تعریفیں کر ڈالیں۔

شہناز گل نے سپر اسٹار سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ بہت خیال رکھنے والے شخص ہیں، جو نہ صرف ان کا بلکہ سب کا خیال رکھتے ہیں اور سب ہی کو یکساں اہمیت دیتے ہیں۔

اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلق پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بگ باس 13‘ کے دوران سر نے میری بھرپور رہنمائی کی مگر یہ حمایت ہمیشہ سچائی کی بنیاد پر تھی۔ Flora& Fauna

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا تھا کہ شاید میں سلمان سر کی پسندیدہ کنٹیسٹنٹ ہوں لیکن ایسا نہیں تھا، وہ ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتے تھے، اگر میری غلطی ہوتی تو وہ میری کلاس بھی لگاتے تھے‘۔

شہناز گل نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان ایک بہترین میزبان ہیں اور اپنے اردگرد موجود ہر شخص سے محبت اور احترام سے پیش آتے ہیں۔

Check Also

کم سن بیٹے کی المناک موت نے مجھے تبدیل کر دیا:ببرک شاہ

پاکستانی معروف اداکار ببرک شاہ نے اپنے کم سن بیٹے کی المناک موت اور اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *