ایتھنز: 1 شخص کی 2 مقامات پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک مسلح شخص کی جانب سے دو مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق عید کی نماز ادا کر کے واپس آنے والے افراد پر بھی فائرنگ کی گئی، جس میں ایک پاکستانی نوجوان زخمی ہوا۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس 89 سالہ مشتبہ حملہ آور کی تلاش میں مصروف ہے، جو مبینہ طور پر شاٹ گن سے لیس ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک واقعہ سوشل سیکیورٹی دفتر میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک ملازم زخمی ہوا، جبکہ دوسرے واقعے میں عدالتی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جہاں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Check Also

فیفا ورلڈکپ: فتح کا جشن مہنگا پڑ گیا، انگلینڈ کے اہم کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے

انگلینڈ کے تجربہ کار مڈفیلڈر جارڈن ہینڈرسن میکسیکو کے خلاف ورلڈ کپ کے پری کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *