ایران جنگ کے اثرات، دو لاکھ سے زائد امریکی شہری مشرق وسطیٰ میں پھنس گئے

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں اور اس کے بعد ایران کے جوابی حملوں کے باعث مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کے لیے ایک نیا بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں اس وقت دو لاکھ سے زائد امریکی شہری موجود ہیں، جن میں سے تقریباً 18 ہزار افراد اب تک مشرق وسطیٰ سے امریکا واپس پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امارات میں تقریباً 50 ہزار، قطر میں 15 ہزار، کویت میں 30 ہزار جبکہ سعودی عربیہ میں 80 ہزار امریکی شہری مقیم ہیں۔

امریکی حکومت نے ان ممالک میں رہنے والے اپنے شہریوں کو خطہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے، تاہم پروازیں محدود ہونے کے باعث انخلا کا عمل مشکل ہو رہا ہے۔

دوسری جانب کویت میں امریکی سفارت خانے کی سرگرمیاں بھی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

Check Also

جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز،پاکستانی دستے کی پروقار انٹری

ناگویا: جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایشین گیمز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *