وزیراعظم کا علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے اجلاس دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا گیا، اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، صوبوں اور وفاق کے درمیان اتفاق رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دی جائے گی اور موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔

اجلاس میں معاشی صورتحال، عوام پر بوجھ کم کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں اہم فیصلہ متوقع ہیں، جس میں سرکاری روابط زوم پر انجام دینے کی تجویز بھی دی جائے گی، اجلاس میں سکول، کالجز کلاسز آن لائن، آفسز میں ورک فرام ہوم کی پالیسی بھی زیر غور آئے گی۔

Check Also

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک نے آئندہ تین ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *