اب بھی وقت ہے خیبرپختونخوا میں کیے گئےاقدامات واپس لیں:محمود خان اچکزئی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے خیبر پختون خوا میں کیے گئے اقدامات واپس لیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کسی قیدی سے ملاقات نہ کرانا مجرمانہ فعل ہے، خدا کو مانیں لوگوں کو تنگ نہ کریں، یہ رویہ بربادی کا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کا وفد میرے چیمبر میں تھا اپوزیشن کا وفد کمیٹی روم میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ خوشیاں منا رہے تھے کہ معاہدہ ہو گیا، اچانک علامہ ناصر عباس نے آ کر کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ معاہدہ نہیں ہو سکتا۔

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ہم آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مذاکرات کو سبوتاژ کس نے کیا سب کو پتہ ہے، اس معاملے پر جتنا کم بولیں اچھا ہے۔

Check Also

بیرسٹر گوہر اور محسن داوڑ نے کے پی میں گورنر راج کو چیلنج کردیا

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور محسن داوڑ نے الگ الگ درخواستوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *