مون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن کی شدت کے ساتھ برقرار ہے، کراچی میں سہ پہر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔محکمۂ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر

کراچی (پبلک پوسٹ )
محکمۂ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر نے کہا ہے کہ مون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن کی شدت کے ساتھ برقرار ہے، کراچی میں سہ پہر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان بننے سے پہلے کی ایک اسٹیج ہے، بارش کا سسٹم زمین پر موجود ہے اور اس کا مرکز تھرپارکر میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنی شدت کے سسٹم میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور مون سون کا یہ سسٹم شدید موسلادھار بارش کا سبب بنتا ہے۔

ترجمان محکمۂ موسمیات کے مطابق کل یہ سسٹم کراچی کے قریب سے گزرے گا، صورتحال خراب رہ سکتی ہے۔ کل کراچی میں شدید موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں انفرا اسٹرکچر خراب ہونے کے باعث سڑکوں پر اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔ شہری کچے انفرا اسٹرکچر سے دور رہیں، تیز بارش کی صورت میں گھروں میں رہیں۔

انجم نذیر نے یہ بھی کہا کہ پورے اسپیل کے دوران کراچی میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔

Check Also

آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کےمسلح بلوائیوں کا پولیس پر حملہ؛ 3 اہلکار شہید، 9 زخمی

مظفرآباد(پبلک پوسٹ)آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3 پولیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *