برین ہیمرج ہونے کے بعد اب سلیم خان کی طبیعت کیسی ہے؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے والد اور سینئر اسکرین رائٹر سلیم خان برین ہیمرج ہونے کے بعد زیرِ علاج ہیں۔

حال ہی میں ان کے قریبی دوست جاوید اختر نے سلیم خان کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دی ہے۔

جاوید اخبر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ سلیم خان اب ٹھیک ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ کرسی پر بیٹھ کر بات کر رہے، میرا کہنے کا مطلب ہے کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ سلیم خان کو بلڈ پریشر ہائی ہونے کے بعد 17 فروری سے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے ابتدائی طور پر میڈیا کو بتایا تھا کہ انہیں معمولی برین ہیمرج ہوا ہے جس کی وجہ سے اُنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کر کے ان کا علاج شروع کیا گیا۔

پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا کہ معمولی برین ہیمرج تھا، جس کی وجہ سے ان کی ڈیجیٹل سبٹریکشن انجیوگرافی (ڈی ایس اے) کی گئی۔

میڈیکل ٹیم کے مطابق خون کا بہاؤ بہت کم تھا، اس لیے بڑی سرجری کی ضرورت نہیں پڑی، تاہم ان کی عمر کے باعث ڈاکٹرز نے ان کو عارضی طور پر وینٹی لیٹر پر رکھا اور حالت مستحکم ہونے کے بعد وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا۔

Check Also

اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں ایران میں ایک اور شخص کو پھانسی

ایران کی سپریم کورٹ کے حکم پر ایک شخص کو موساد کے لیے جاسوسی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *